ابنا: مرنے والوں کا تعلق اپرکرم ایجنسی کے علاقہ بوشہرہ سے ہے، لاشیں آبائی علاقے میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا، میتوں کو (آج) اتوار کو آبائی قبرستان میں سپرخاک کردیا جائیگا۔پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کامقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔ ہفتہ کو لوئرم کرم ایجنسی کے علاقے صدہ سے ایک مسافر گاڑی سواریوں کو لیکر اپر کرم کے علاقہ بوشہرہ آرہی تھی کہ گاؤں بوشہرہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے مسافر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیٹیکل حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعے کامقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں جبکہ زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔ مرنیوالوں میں 9 افراد کا تعلق بوشہرہ سے ہے۔
آزاد ذرائع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہے جن میں علاقے کے دونوں فریقوں کے افراد موجود ہیں اور یہ کہ یہ حملہ کچھ دن قبل بوشہرہ کے باشندوں کی طرف سے دو مختلف حملوں میں قریبی دیہاتوں کے کئی افراد کے قتل کا بدلہ بتایا گیا ہے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ سارے حملے اور کشت و خون علاقے میں نئی جنگ کے لئے ماحول تیار کرنے کے لئے ہونے والے ایک خفیہ کھیل کا حصہ ہیں اور بعض سرکاری ادارے نئی جنگ چھیڑ کر اور اس چلے ہوئے زخموں سے چور چور علاقے کو جنگ میں دھکیل کے اپنے خاص قسم کے نامعلوم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110